راولپنڈی، قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل

راولپنڈی میںقومی اسمبلی کے چاروں حلقوں میں مجموعی طور پر51امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

بدھ 8 فروری 2023 21:10

ی*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں کے استعفوں سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا ہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز (بروز بدھ)راولپنڈی میںقومی اسمبلی کے چاروں حلقوں میں انجینئر قمر الاسلام ،چوہدری نثار علی خان ، شیخ رشید ،غلام سرور خان،بیرسٹر دانیال تنویرچوہدری ،ملک شکیل اعوان ،حاجی پرویز خان ،سمیرا گل اور حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس عباسی مجموعی طور پر51امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اس طرح حلقہ این اے 60(راولپنڈی iv)میں مجموعی طور پر 15امیدواروں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر،حلقہ این62(راولپنڈی vi)میں 18امیدواروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)و ریٹرننگ افسرنوشین اسرار کے پاس کاغذات جمع کرائے جبکہ حلقہ این63 (راولپنڈی v-i)میں 11امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے ،حلقہ این ای59میں امیدواروں نے ریٹرننگ افسر رائے سلطان بھٹی کے پاس کاغذات جمع کرائے کاغذات جمع کرانے والوں میں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئرقمر الاسلام ،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،تحریک لبیک کے تیمورخالداور وقاص خالد، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان ،کرنل (ر)اجمل صابرنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ، حلقہ این ای60میں امیدواروں نے ریٹرننگ افسروڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرشاہین غزل کے پاس کاغذات جمع کرائے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والو ں میںمسلم لیگ ن کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس اللہ عباسی ،مسلم لیگ ن کے رہنما سجاد خان ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کے صاحبزادے بیرسٹر دانیال ،چوہدری چنگیز خان ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکے بھتیجے شیخ راشد شفیق،انصاف وکلا فورم خواتین ونگ کی رہنما عاصمہ شجعی ،آزاد امیدوار طاہرہ بانو مبارک ،چوہدری صفدر حسین ساہی ،امین شاہد گل ، چوہدری رضوان یونس ، ثاقب محمود ،سردار حسن مصطفی آفریدی ،راجہ عامر کریم اورعدنان حسین شامل ہیں جبکہ حلقہ این ای62میں امیدواروں نے ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نوشین اسرارکے پاس کاغذات جمع کرائے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والو ں میںمسلم لیگ ن کے رہنماوسابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس اللہ عباسی ،مسلم لیگ ن کے رہنما سجاد خان ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کے صاحبزادے بیرسٹر دانیال ،سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان ،مسلم لیگ ن راولپنڈی کے صدر و سابق میئر سردار نسیم ،سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سمیرا گل ،سید کبیر علی واسطی کے صاحبزادے سید اویس علی کبیر واسطی ،راحت مسعود قدوسی ،سجاد اکبر عباسی ایڈووکیٹ ،چوہدری چنگیز خان ،جاوید انور مغل ،عظمت علی مبارک ، حمزہ ماجد بزمی ،ملک وسیم احمد اعوان ،راجہ عاصم ظہور اور خضر محمود شامل ہیں ادھرحلقہ این ای63میں کاغذات جمع کرانے والوں میںصدیق خان کے صاحبزادے عمار صدیق ، غلام سرور خان کے صاحبزادے منصور حیات خان ،محمد سرور، سعید قمر عباس ،سید عشرت علی زیدی ،طاہر محمود ، محمد زمان ،سید حیدر علی شاہ بیرسٹر عقیل ملک، ذیشان صدیق بٹ اور عارف جمیل شامل ہیں اس طرح 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پیرکے روزشروع ہونے والاکاغذات نامزدگی کے اجرا اور وصولی کا عمل بدھ کے روز مکمل ہو گیاجس کے بعد امیدواروں کی فہرست آج (بروزجمعرات)آویزاں کی جائے گی اس کے بعد13 فروری کو کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال ہوگی، 16 فروری کو اعتراضات اور اپیلیں دائر کی جاسکیں گی،20 فروری کو سماعت کے بعد اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے، 21 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ22 فروری کو کاغذات نامزدگی لئے جا سکیں گے اور23 فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جس کے بعد 16 مارچ کو پولنگ ہوگی