ضمنی انتخابات: اے این پی خیبر پختونخوا کا چار قومی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان

چیئرمین پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے بورڈ اراکین کی مشاورت سے ناموں کی منظوری دیدی

منگل 14 فروری 2023 23:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں چار قومی حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

این اے 4 سوات سے ڈاکٹر محمد سلیم خان اور این اے 18 صوابی سے نوابزادہ شاہنوازضمنی انتخابات کیلئے اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح این اے 25 نوشہرہ سے میاں وجاہت جبکہ این اے 26 نوشہرہ سے نور عالم خان ایڈوکیٹ ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے نشان پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین ایمل ولی خان نے بورڈ اراکین کی مشاورت سے امیدواروں کے ناموں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔