Live Updates

اقتدار میں آکر اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھامگر اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا، رانا ثناء اللہ

عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا، وزیر داخلہ ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’بابا رحمتے‘ کی سرپرستی کے بغیریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 14 فروری 2023 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2023ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، لیکن اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا،ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’بابا رحمتے‘ کی سرپرستی کے بغیریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے میں 5 آدمیوں کا بنیادی کردار تھا، ’بابا رحمتے‘ کی سرپرستی کے بغیریہ معاملہ پورا نہیں ہوسکتا تھا، بابا رحمتے اس سازش کاحصہ تھے، وہ سب کچھ مینج کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان صرف بینیفشری نہیں بلکہ سازش کا حصہ بھی تھے، جنرل فیض بھی کہہ سکتے ہیں مجھے تو جنرل باجوہ کہہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد عمران کو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، عمران خان نے کہا معیشت نہیں بلکہ اپوزیشن ملک کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان اور انسان ہوتے تو معیشت کے معاملے پر ساتھ بیٹھتے، چیئرمین نیب کو عمران خان مینج کررہے تھے، خاتون کو بلیک میل کرکے اپنی مرضی کا بیان دلوانے پر آمادہ کیا گیا، میرے کیس میں بھی عمران خان نے مینیج کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کا خاتمہ عمران خان کا مشن تھا، اس مشن میں اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کا ساتھ نہیں دیا، عمران خان کا مقصد یہ تھا کہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگا سکوں، وہ چاہتے تھے کہ آرمی چیف کو توسیع دوں گا تو وہ مجھے الیکشن جتوائے گا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ اور دیگر کارروائیاں ادارے کو دباؤ میں لانے کیلئے ہوئیں، اسٹیبلشمنٹ سے جو غلطی ہوئی وہ تسلیم کرتے ہیں، عدم اعتماد کے وقت اسٹیبلشمنٹ کا کردار نیوٹرل تھا، عمران خان کے اتحادیوں کو روکنا فوج کا کام نہیں تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات