خیبرپختونخوا کی8 قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات،74 کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 16 فروری 2023 22:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2023ء) خیبرپختونخوا کی8 قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات،74 کاغذات نامزدگی منظورہوئی جبکہ دو امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات پر مستردکردی گئی ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 17 ہری پور سے شوکت بلال کے کاغذات نامزدگی مستردکئے گئے شوکت بلال نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں، اسی طرح این اے 43 خیبر سے عبدالرشید کے کاغذات نامزدگی بھی مستردکئے گئے انہوں نے کو سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے دوسال مکمل نہیں ہوئے ہیں، کاغذات نامزدگی پر 16 فروری تک درخواستیں ٹربیونل کوجمع کرائی جاسکیں گی، ترجمان کے مطابق اپیلو پر سماعت 20 فروری ہوگی،فہرست23 فروری کو جاری کی جائیگی22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے 23 فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کئے جائینگے، 16 مارچ کو 8 قومی حلقوں کے لئے پولنگ ہوگی، ضمنی انتخابات میں این اے 4 سوات سے وزیر مراد سعید پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے این اے 38ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری علی امین گنڈا پور سمیت10امیدوار میدان میں ہیں این اے 17ہری پورسے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب سمیت 7امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے صوابی این اے 18سے سابق اسپیکر اسد قیصر سمیت 11امیدوار سامنے آگئے کوہاٹ این اے 32سے شہریار آفریدی اور عباس آفریدی سمیت 7امیدوار میدان میں ہیں این اے 25نوشہرہ میں پرویز خٹک اور ن لیگ کے اختیار ولی سمیت 9امیدوار سامنے آگئے خیبر این اے 43سے سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری اور شاہ جی گل آفریدی سمیت 9امیدوار میدان میں ہیں اورنوشہرہ ٹو این اے 26سے عمران خٹک سمیت 12امیدواروں نے کاغذات جمع کروا لئی