Live Updates

2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن )کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، مریم اور نگزیب

آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے،جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا اور الزامات ، وزیراطلاعات

پیر 27 فروری 2023 13:34

2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن )کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، مریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ ن کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ روز پہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لئے ہیں جس پر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا گھڑی چور فتنے،جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمشن کے باہر دھرنا اور الزامات ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان کا الزام دفن ہوگیا کہ نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہیں کرا سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے،ایک سیٹ کے ووٹ سے عدالت پر دباؤ ڈالو گے، دھمکی اور گالی دو گی ، فیصلہ تمہارے حق میں نہ آیا تو تمہارے خلاف عالمی سازش چیف جسٹس تک پہنچ جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام ملک میں انصاف چاہتے ہیں،نظریہ ضرورت نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات