مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا ناانصافی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 27 فروری 2023 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2023ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو ضمانت کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنا ناانصافی ہے،سپریم کورٹ جاکر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو انصاف دلائیں گے ،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انشاء اللہ بہت تمام رکاوٹوں کے باوجودقانون کے مطابق جلد رہا ہوگا ،یہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کابنیادی انسانی حق ہے،عدالت کا یہ فیصلہ معقولیت نہیں،اس حوالے سے بہت سی مثالیں موجودہیں اسی جرم میں انہی عدالتوں نے ضمانتیں دیکربہت سے لوگوں کو رہا کیے ہیں،بے بنیاد خدشات کی بنیاد پر ضمانت مسترد ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

اپنے بیان میںانہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی پیشی کے موقع پر جج کاباربارغیرحاضر، ضمانت درخواست مستردہونانیک شگون نہیں ۔

(جاری ہے)

رائو انوار جیسے قاتلوں ،دہشت گردوں کو ضمانتیں دینااورپرامن عوامی شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھنا ٹھیک نہیں ۔بلوچستان کے وسائل لوٹنے والے بھتہ خور،رشوت خور مافیازکو عوامی قوت سے ناکام بنایاجائیگا ٹرالر،منشیات ،شراب مافیازکی سازشیں ناکام ہوگی اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کامیاب ہوں گے۔

بلوچستان کے عوام جماعتیں کے کارکنوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کیوں بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے قید میں رکھنے کے باوجود ضمانت نہیں دی جارہی ۔حالانکہ بڑے بڑے مجرم جو کہ مفروربھی ہیں ان کو ضمانتیں دی جارہی ہے جبکہ مولانا مفرور نہیں ہے ضمانت کے بعد میں ذمہ دارہے اس قسم کے پرامن ذمہ دارعوامی لیڈر وشہری کیساتھ یہ رویہ مناسب نہیں ۔

بہت سے مجرموں کو ضمانتیں دی جارہی ہے جبکہ بے بنیادخدشات کی بنیاد پر ضمانت مسترد ہوگئی ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بہت جلد رہا ہوں گے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں قید میں رکھ عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے مخالفین چاہے کچھ بھی کریں انشاء اللہ گوادر ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں مولانا ہدایت الرحمان کامشن کامیاب ہوگالٹیرے عوام دشمن بھتہ خور ناکام ہوں گے ۔