ساہیوال جیل بھرو تحریک ،سابق اراکان اسمبلی سمیت درجنوں کارکنوں نے گرفتاریاں دیدیں

منگل 28 فروری 2023 23:07

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2023ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خاں سابق وزیراعظم کی جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں آج ڈی پی او چوک ساہیوال میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات میاں انوارالحق رامے نے پہلی گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز کیاجس کے بعد چیچہ وطنی سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے مرتضیٰ اقبال ،سید رضوان مظفرشاہ ، میجر (ر) غلام سرورسابق ایم پی اے ، ارشادکاٹھیا ، چوہدری آصف علی امیدوار این اے 142، رائے اقبال خاں ،محمد یارڈمرا، علی شکور خاں،رانا احمد صفدراور درجنوں کارکنوں نے گرفتاریاں دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس تین گاڑیوں میں گرفتاریاں کرکے لے گئی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں میں جوش اورولولہ دیکھنے میں آیا۔