بلو چستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 265میں ضمنی انتخابات کروانے سے روک دیا

بدھ 1 مارچ 2023 18:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) بلو چستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 265میں ضمنی انتخابات کروانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بد ھ کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر قاسم سوری کی جانب سے دائر کر دہ درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 265 میںضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔واضح رہے کہ قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی منورہ منیر کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔