کراچی میں خانہ شماری،ملزمان عملے سے موبائل فون چھین کر فرار

بدھ 1 مارچ 2023 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2023ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم ملزمان خانہ شماری کے عملے سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔کراچی میں بدھ سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تاہم اب عام شہریوں کی طرح مردم شماری کا عملہ بھی غیرمحفوظ ہے، اور قیمتی اشیا سے محروم ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے لانڈھی میں خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم ملزمان مردم شماری کے عملے سے موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایاکہ خانہ شماری کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق وہ علاقے میں اکیلا موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔