ملک کی ترقی کے لئے نظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر کام کرنا چاہیے،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
پیر 13 مارچ 2023 16:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی میں اور اب بھی سب کے لئے یکساں انصاف کامطالبہ کرتے ہیں لیکن اس کےلئے انہیں خود بھی عملی ثبوت دینا چاہیے۔
وہ زمان پارک میں بیٹھ کر قوم کے بچوں کو ڈنڈے پڑوانے کی بجائے خود سامنے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کو یہ کریڈٹ جاتاہے کہ انہوں نے توشہ خانہ کاریکارڈ پبلک کرنے کافیصلہ کیا ۔یہ معاملہ عدالت میں تھا لیکن موجودہ حکومت نے اپیل میں جانے کی بجائے توشہ خانہ کاریکارڈ عوام کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخواجہ آصف کی سربراہی میں اس حوالےکمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل تھی۔ وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے اور اب وزیراعظم کے عہدے پر ہوتے ہوئے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ایک عدالت سے وارنٹ جاری ہوتے ہیں تو دوسری سے معطل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب وقت ہے کہ تمام اداروں کو غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کےمطابق کام کرنا چاہے۔انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں پہلے گرفتاری ہوتی تھی اور پھر انکوائری ہوتی تھی ، موجودہ دور حکومت میں پہلے انکوائری ہوتی ہے پھر گرفتاری ہوتی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور انہیں گرفتار کیاجا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقننہ عدلیہ اور ایگزیکٹو ریاست کے اہم ستون ہیں۔انہوں نے کہاکہ جسٹس تصدق جیلانی ، جسٹس ناصر الملک سمیت دیگر ججوں کی بڑی تعظیم کی جاتی ہے۔ نوازشریف نے اپنا معاملہ اللہ اور عوام پر چھوڑ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی قائدین کو ادراک ہونا چاہیے کہ پولرائزیشن ملک کے لئے نقصان دہ ہے اور ملک کی ترقی کے لئے نظریاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ ہمیں سیاسی استحکام اور میثاق معیشت کے لئے متحد ہونا چاہیے۔\932مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.