Live Updates

معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کی گرفتاری کا بہانہ بنایا جا رہا ہے،فواد چوہدری

نواز شریف عدالت سے فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہوئے،کیا نواز شریف کے بیٹے بل گیٹس ہیں جو ارب پتی بن گئے؟ رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 16 مارچ 2023 11:43

معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کی گرفتاری کا بہانہ بنایا جا ..
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 16 مارچ 2023ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کی گرفتاری کا بہانہ بنا رہی ہے،عمران خان کی گرفتاری کا مقصد مہنگائی اور توشہ خانہ سے توجہ ہٹانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن نہ کرانے کے بہانے تراش رہے ہیں،ہم معاملات بگاڑنا نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں،ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات تھی کہ عمران خان پر حملہ ہو گا۔

نواز شریف عدالت سے فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہوئے،نواز شریف کے فرار میں شہباز شریف ملوث ہیں،جب تک پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دوسرے ممالک میں جاتا رہے گا،پاکستانی خوشحال نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی ہیں،کیا نواز شریف کے بیٹے بل گیٹس ہیں جو ارب پتی بن گئے؟۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے چلی گئی ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو قانونی جواز نہ ہونے تک گرفتاری نہیں دینی چاہیئے، عمران خان کی گرفتاری کسی کی انا کی تسکین کیلئے نہیں ہونی چاہیئے، کبھی نہیں کہا عدالتی وارنٹ نہیں مانتے، لیکن اس طرح گرفتاری کیلئے متحرک ہونا کوئی معمول کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ آئینی درخواست دیں عمران خان 18مارچ تک ضمانت پر ہیں، ہم عدالتی حکم پر درخواست دی جو پولیس نے لینے سے انکار کردیا۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ قانون بھاڑ میں جائے ہم عمران خان کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے،عدالت میں معاملہ ہونے کی وجہ سے کوئی نیا وارنٹ جاری نہیں ہوسکتا،عمران خان کی گرفتاری کیلئے اس طرح متحرک ہونا کوئی معمول کی بات نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات