Live Updates

آئی ایم ایف سے اگر پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،فواد چوہدری

اسحاق ڈار کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے،مفتاح اسماعیل نے معاشی تباہی کا جو مشن شروع کیا موجودہ وزیر خزانہ اسے مکمل کر رہے ہیں،رہنما تحریک انصاف

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 17 مارچ 2023 11:28

آئی ایم ایف سے اگر پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،فواد چوہدری
لاہور (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 17 مارچ 2023ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،اگر آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملتے تو ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے،آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے،ملکی معیشت کی تباہی کے بعد اسحاق ڈار اب ملکی سلامتی سے کھیل رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا گزشتہ روز کا بیان نئے بحران کی جانب اشارہ ہے،مفتاح اسماعیل نے معیشت کی تباہی کا جو مشن شروع کیا اسحاق ڈار اسے مکمل کر رہے ہیں،اسحاق ڈار کی وجہ سے آئی ایم ایف اور باقی اداروں کے ساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانب سے عمران خان،عمران خان کی آوازیں آ رہی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی تو کہتے ہیں وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں،ملک میں انتشار سر اٹھا چکا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں معاشی بحران کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں،عمران خان نے ملک کی حاظر ہر ایک سے بات چیت کرنے کو تیار ہونے کا بیان دیا۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان کی گرفتاری کا بہانہ بنا رہی ہے،عمران خان کی گرفتاری کا مقصد مہنگائی اور توشہ خانہ سے توجہ ہٹانا ہے۔ الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن نہ کرانے کے بہانے تراش رہے ہیں،ہم معاملات بگاڑنا نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں،ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات تھی کہ عمران خان پر حملہ ہو گا۔

نواز شریف عدالت سے فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہوئے،نواز شریف کے فرار میں شہباز شریف ملوث ہیں،جب تک پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے دوسرے ممالک میں جاتا رہے گا،پاکستانی خوشحال نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی ہیں،کیا نواز شریف کے بیٹے بل گیٹس ہیں جو ارب پتی بن گئے؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات