Live Updates

پنجاب میں انتخابات،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تفصیلات جاری کر دیں

8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،مخصوص نشستوں پر 793 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،الیکشن کمیشن

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 17 مارچ 2023 11:56

پنجاب میں انتخابات،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 17 مارچ 2023ء) پنجاب میں انتخابات،کاغذات نامزدگی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تفصیلات جاری کر دیں،پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 8 ہزار 422 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر793 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،خواتین نے مخصوص نشستوں کیلئے623 اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 170 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اٹک کے 4 حلقوں پر 128 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،راولپنڈی کے 15 حلقوں پر 499 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس کے علاوہ چکوال کے 4 حلقوں پر 100 امیدواروں اور گجرات کے 7 حلقوں پر 187 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اسی طرح سیالکوٹ کے 11 حلقوں پر 420 امیدواروں اور نارووال کے 5 حلقوں پر 143 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پنجاب کے انتخابی دنگل میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے بھی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں مریم نواز،حمزہ شہباز،شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری شامل ہیں۔مریم نواز لاہور کے دو حلقوں پی پی 149 اور پی پی 173 سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دئیے گئے ہیں۔

مریم نواز کے کاغذات ملک لیاقت اعوان اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائے جبکہ شہباز بھٹی،عامر رضا،میاں مبشر اور خرم مغل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ میں شامل ہیں۔ پی پی 149 سابق لیگی ایم پی اے بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے،پی پی 173 نیا حلقہ ہے جو پہلے پی پی 153 کہلاتا تھا اور اس حلقے سے خواجہ عمران خان نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات