سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت پاکستان کی 11جامعات کے وائس چانسلرز تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے کوریا پہنچ گئے
جمعہ 17 مارچ 2023 22:21
(جاری ہے)
اس کے علاوہ انچیون میں انٹرنیشنل گلوبل کیمپس ،آئی جی سی،میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سے متعارف کرایا جائے گا، جہاں دنیا کے ممتاز تدریسی ادارے یوٹاہ یونیورسٹی، نیویارک کی اسٹونی بروک اسٹیٹ یونیورسٹی، جارج میسن یونیورسٹی، اور بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی بھی شامل ہونگی اور پاکستانی اعلی تعلیمی اداروں کے سربراہان، آئی جی سی مینجمنٹ اور گورننس ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گی تاکہ ادارہ جاتی انتظامکاری کے نظام کو مربوط بنانے کے طریقوں کو عمل میں لایا جا سکے۔
وائس چانسلرز کے وفد کی قیادت و معاونت ایچ ای ایس ایس اے کے چیف اور یونیورسٹی آف یوٹاہ میں اکنامکس کے ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری کر رہے ہیں، اس مطالعاتی دورے کا مقصد ایچ ای ایس ایس اے پارٹنر یونیورسٹیوں کے لیے کاروبار اور سٹریٹجک منصوبہ بندی کا آغاز کرنا ہے ۔وائس چانسلرز جامعات کی ترقی اور توسیع کے لیے کاروباری منصوبوں کی ترقی، طے شدہ اہداف اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی، شراکت داری سمیت وسائل کو متحرک کرنے اور ہنگامی منصوبہ بندی جیسے موضوعات پر تربیت اور بات چیت میں مشغول ہوں گے اور جامعات کو ایسے پروگرامز کے قابل بنایا جائے گا جو طلبا میں کیمپس کا تجربہ اور ملازمت کی صلاحیت میں مددگار ثابت ہوگا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی پاکستان اور ملک کی مختلف جامعات کے نمائندوں پر مشتمل وفد کا سری لنکا کا کامیاب دورہ مکمل
-
غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں پر 40 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے‘ وزیر تعلیم
-
ایچ ای سی کے پالیسی ساز ادارےکا اجلاس ، اعلیٰ تعلیم کے نظام کو مؤثر، معیاری اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے امور کا جائزہ لیا
-
پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے نئے سخت معیار، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بڑا فیصلہ
-
ایچ ای سی کا امریکہ کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی کیلئے سکالرشپس کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر خزاں 2026کے لئے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز
-
پنجاب یونیورسٹی کا اعزاز ، بین الاقوامی رینکنگ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
-
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 7 ممتاز اساتذہ کو تدریس، تحقیق اور علمی خدمات میں نمایاں کارکردگی پر بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈز سے نواز ا
-
وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس، تدریسی نظام کو موثر بنانے کے لیے متعدد فیصلوں کی منظوری
-
پنجاب بھر میں یکم جولائی سے تعلیمی سمر کیمپس پر پابندی عائد
-
نہم و دہم جماعت 2027کیلئے پرمیشن اوررجسٹریشن فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
-
پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجویٹ پروگرامز کے پہلے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.