ڈونلڈ ٹرمپ کی 2سال بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپسی

فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے،رپورٹ

ہفتہ 18 مارچ 2023 15:49

ڈونلڈ ٹرمپ کی 2سال بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپسی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپس آگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاونٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں اپنے 2016 کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

فیس بک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نیواشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس بند کردیئے تھے۔