uڈونلڈ ٹرمپ دو سال بعد یوٹیوب اور فیس بٴْک پر واپس آ گئے

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:10

y واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال سے زائد عرصے کے بعد یوٹیوب اور فیس بک پر واپسی ہو گئی ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بحال کیے گئے فیس بک اور یوٹیوب اکاو نٹس پر اپنی پہلی پوسٹس لکھیں۔

(جاری ہے)

سابق امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں اپنے دو ہزار سولہ کی تقریر کی ویڈیو لگائی جب انہوں نے صدارتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔

فیس بٴْک پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد34 ملین جب کہ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 2.6 ملین ہے۔رپورٹس کے مطابق سوشل جو بائیڈن سے انتخابی شکست کی تصدیق کو روکنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن میں امریکی کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 6 جنوری 2021 کے اس واقعے کے چند دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاو نٹس بند کردیے تھے۔