
توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد کی عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف فرد جرم کی کاروائی بھی موخر کر دی، آئندہ سماعت 30 مارچ کو ہو گی، سماعت میں کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق دلائل دیے جائیں گے
محمد علی
ہفتہ 18 مارچ 2023
19:00

(جاری ہے)
جج نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان سے حاضری کے دستخط ان کی گاڑی میں لے لیے جائیں۔
جج نے استفسار کیا اگر حاضری گاڑی میں لگا دی جائے تو دیگر سماعت کا کیا کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ آج سماعت ممکن نہیں، عمران خان کے دستخط لیں اور انہیں کہیں کے چلے جائیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے کارکنان پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز، مراد سعید اور فرخ حبیب پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شبلی فراز کے سر پر لاٹھی لگ گئی۔لاٹھی لگنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھوئیں کے بادل چھا گئے،پی ٹی آئی کارکنوں نے بم اسکواڈ کی گاڑی پر بھی دھاوا بولا۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے مطابق عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے قریب تھا کہ کارکنوں نے پتھراؤ کر دیا۔پولیس غیر مسلح ہے اور کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا جارہا،ہماری ایک چوکی پر آگ لگا دی۔ دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.