
پی ایس ایل قومی اثاثہ ہے، ایسے ایونٹس پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی
ہفتہ 18 مارچ 2023 19:20
(جاری ہے)
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں سات ممالک کے دو سو کے لگ بھگ افراد آئے جن میں غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیکنیشنز بھی تھے ہم ان کے بھی مشکورہیں جنہوں نے پاکستان میں سپورٹس کی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے میں اپنا کر دار ادا کیا ، امریکا سے آئے براڈ کاسٹنگ سے منسلک ایک شخصیت نے بھی پی ایس ایل کو کامیاب ایونٹ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کی تقریبا 80 فیصد تعدا دسٹیڈیم آئی انہوں نے اسے ایک گلوبل برانڈ بنا دیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان میں ہمیں بہت سپورٹ ملی وہاں لاجسٹک کی مشکلات پیش آئیں، ملتان میں افتتاحی تقریب کے حوالے سے چند مشکلات کا سامنا پڑا لیکن پچھلے7 ایڈیشنز کے مقابلے میں یہ تقریب سب سے بہترین تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 22 دسمبر کو آیا تو افتتاحی تقریب سے متعلق کچھ نہیں کیا گیا تھا، برانڈنگ کیلئے ایک لاکھ ڈالر رکھا گیا تھا جو میرے لیے حیران کن تھا، ہم نے ایک ماہ کے اندر تمام کام مکمل کیے، میں خود اس حوالے سے دبئی گیا۔انہوں نے کہا کہ فرنچائزز نے بھی 50 فیصد حصہ ڈالا ہم نے اس کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیا، ٹکٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر گئی، ہم ڈیجیٹل سے متعلق آئی پی ایل سے آگے رہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم 50 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس دیتے ہیں، صوبائی ٹیکس بھی اتنے ہوتے ہیں، پی ایس ایل کی وجہ سے بزنس بڑھتا ہے، ایسے ایونٹس پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہیے، چار وینیوز پر میچز کرانا آسان نہیں تھا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
مائیک ہیسن قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر
-
پی ایس ایل پھر وہاں سے شروع ہو رہی جہاں سے رکی تھی‘ محسن نقوی
-
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
بی پی ایل بدعنوانی کا گڑھ بن گئی، اسپاٹ فکسنگ کے 140 مبینہ واقعات رپورٹ
-
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق اتفاق ہوگیا
-
شان ٹینٹ کو بنگلادیش ٹیم کے بولنگ کوچ مقررکردیا گیا
-
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ‘ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت کشیدگی‘ آسٹریلوی کرکٹرزآئی پی ایل کیلئے واپس بھارت جائینگے یا نہیں
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق
-
ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے : روی شاستری کا انکشاف
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.