ای ارن پروگرام کے تحت ملتان میں کو-ورکنگ سنٹر قائم

نوجوانوں کو ایک ہی جگہ کام کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی

پیر 20 مارچ 2023 16:18

ای ارن پروگرام کے تحت ملتان میں کو-ورکنگ سنٹر قائم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2023ء) فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو سہولت دینے کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای ارن پروگرام کے تحت ملتان میں کو-ورکنگ سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور اور گوجرانوالہ کے بعد ملتان میں قائم ہونیوالا یہ تیسرا سنٹر ہے جہاں فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو ایک چھت تلے کام کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی۔ افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے کہا کہ ای ارن پنجاب کا سب سے بڑا کو-ورکنگ نیٹ ورک ہے جبکہ پی آئی ٹی بی پنجاب کے 11 اضلاع میں ای ارن سنٹرز کھولنے کا عزم رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :