سائنس دانوں کی دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچائو کی آخری وارننگ جاری

منگل 21 مارچ 2023 15:21

سائنس دانوں کی دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچائو کی آخری وارننگ ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) سائنس دانوں نے دنیا بھر میںماحولیاتی خطرے سے بچائو کی آخری وارننگ جاری کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے کہاکہ ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے موسم میں شدت آرہی ہے۔ گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد انتقال کر گئے۔ جبکہ قحط اور سیلابوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔