آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن مستحکم

ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن، فخر زمان کا 10واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 22 مارچ 2023 14:27

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن مستحکم
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مارچ 2023ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ ون ڈے بیٹرز کیلئے جاری رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی، جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھے نمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے کپتان روہت شرما 9 ویں، کین ولیمسن 10 ویں اور فخر زمان ترقی کے بعد 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔