
ٰپنجاب اسمبلی کے انتخابات کے التواء سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم سراسر غیرآئینی ہی: لیاقت بلوچ
جمعرات 23 مارچ 2023 21:10
(جاری ہے)
اب حکومت اور الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی طے شدہ تاریخ پر الیکشن کرانے سے بھی راہ فرار اختیار کرکے ساری حدیں توڑ دیں، لہذا اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ نئے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق اکتوبر 2023ء میں الیکشن کرادیے جائیں گی 90 روز میں الیکشن کرانے کی آئینی مدت سے انحراف کرکے حکومت اور الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا حکم نامہ واپس لے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو یی پنجاب اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کرے۔
نیز ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ اسلام، آئین، جمہوریت اور سول حکومت کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ کو بالادست بنایا جائے۔ پارلیمینٹیرینز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے میکانزم بنایا جائے۔ تمام بین الاقوامی معاہدے بشمول تزویراتی، تجارتی و تعلیمی کی حتمی منظوری پارلیمنٹ کی اجازت سے مشروط کی جائے۔ الیکشن کمیشن کو انتظامی، مالی اور عدالتی خودمختاری دی جائے۔ متناسب نمائندگی کا طریقہ انتخاب رائج کرنے کے لیے قومی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔ اراکین اسمبلی کی اہلیت جانچنے کے لیے ایک آزاد، خودمختار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے۔ قومی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی اور صوبوں کو ان کا حق دیا جائے۔ بلدیاتی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے تحفظ کے لیے سیاسی جماعتوں کے اشتراک سے آئین میں نیا باب اور شیڈول شامل کیا جائے۔ قومی و صوبائی مالیاتی کمیشن کے ذریعے مقامی حکومتوں کو مالیاتی اختیارات منتقل کیے جائیں۔ میڈیا کو ناجائز حکومتی اور غیرحکومتی دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ میڈیا کو اسلامی تہذیب و ثقافت کا علمبردار بنانے کے لیے ترغیب دی جائے۔ اردو کو سرکاری زبان اور بنیادی تعلیم کا ذریعہ بنایا جائیمزید قومی خبریں
-
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.