رمضان المبارک کا آغاز، سب سے طویل روزہ 18 گھنٹے، سب سے مختصر روزہ 12 گھنٹے کا ہو گا

آئس لینڈ، فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا میں روزے کا دورانیہ 17 سے 18 گھنٹے ہو گا، نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے ہو گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2023 21:13

رمضان المبارک کا آغاز، سب سے طویل روزہ 18 گھنٹے، سب سے مختصر روزہ 12 گھنٹے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2023ء) رمضان المبارک کا آغاز، سب سے طویل روزہ 18 گھنٹے، سب سے مختصر روزہ 12 گھنٹے کا ہو گا، آئس لینڈ، فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا میں روزے کا دورانیہ سب سے طویل، جبکہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں روزے کا دورانیہ سب سے کم ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج 23 مارچ بروز جمعرات سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا، جبکہ کئی ممالک میں کل 24 مارچ بروز جمعہ کو پہلا روزہ ہو گا۔

رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے بعد دنیا میں سب سے طویل اور سب سے کم دورانیہ کے روزے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے طویل روز طویل ترین روزہ آئس لینڈ میں ہوگا جو 18 سے زائد گھنٹوں پر محیط ہوگا اس کے بعد فن لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا ہیں جہاں 17 سے 18 کا روزہ ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانیہ اور فرانس میں 16 سے 17 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کہ سوئٹزرلینڈ، اٹلی اور اسپین میں روزہ 15 گھنٹے کے لگ بھگ ہوگا۔

سب سے مختصر روزہ نیوزی لینڈ، چلی اور ارجنٹائن میں ہوگا جو 12 گھنٹے کا ہوگا۔ پاکستان، بھارت، انڈونیشیا اور اس خطے کے دیگر ممالک میں 13 سے 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ خلیجی اور وسیع مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی روزے 13 سے 15 گھنٹے کے درمیان ہوں گے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ رواں سال بیشتر ممالک میں شعبان کی 30 تاریخ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آیا، جبکہ پاکستان، عمان، برونائی دارالاسلام سمیت صرف چند ہی ممالک ایسے ہیں جہاں شعبان کے ماہ کا 29 ایام کے بعد اختتام ہوا۔ یہ بھی واضح رہے کہ کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ رواں سال پاکستان میں رمضان المبارک کے بیشتر روزوں میں موسم ٹھنڈا یا خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔