جنوبی وزیرستان ،اعظم ورسک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بجلی بندش بارے گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

18میگاواٹ بجلی گومل زام ڈیم سے پیدا ہونے کے باوجود ہمیں 24گھنٹوں میں سے صرف 2 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،مظاہرین

جمعرات 23 مارچ 2023 22:05

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل کے علاقہ اعظم ورسک سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بجلی کی بندش کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرہ میں وزیرستان وانا اولسی پاسون کے علاہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 18میگاواٹ بجلی گومل زام ڈیم سے پیدا ہونے کے باوجود ہمیں 24گھنٹوں میں سے صرف 2 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے،مظاہرین نے کہا کہ گومل زام ڈیم کی بجلی سب سے پہلے وزیرستانی عوام کا حق ہے، پچھلے ادوار میں سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ہم وعدہ کیا تھا کہ گومل زام ڈیم سے پہلے بجلی وزیرستان کو دینی ہے لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں، اگر حکومت نے ہماری مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا تو آگے سخت لائحہ عمل پر مجبور ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پہلے بجلی چار گھنٹے ہوتی تھی اور اب 24گھنٹوں میں صرف 2گھنٹے بجلی لوئر وزیرستان کے لوگوں کو دی جاتی ہے۔گومل زام ڈیم سے وزیرستان کے عوام کو چوبیس گھنٹوں میں صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے۔ گومل زام ڈیم وزیرستان کے سرزمین پر بنا ہوا ہے اس پر پہلی حق وزیرستان کے عوام کی بنتی ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس پر حکومت وقت نے قبضہ کر کے پاکستان کے باقی شہروں کو دی جاتی ہے۔گومل زام ڈیم کی بجلی پنجاب کے سر زمین میں استعمال ہورہا ہے جبکہ وہاں وزیرستان کے عوام اس نعمت سے محروم ہے ۔