سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس،ابتدائی کارروائی شروع

سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان سے مزید تفصیلات مانگ لیں،میاں داؤد ایڈووکیٹ سے ریفرنس بارے بیان حلفی طلب کیا گیا ہے

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 24 مارچ 2023 15:05

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس،ابتدائی کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 24 مارچ 2023ء) سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان سے مزید تفصیلات مانگ لی ہیں،سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا،میاں داؤد ایڈووکیٹ سے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف ریفرنس کے بارے میں بیان حلفی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں تصدق مصطفیٰ نقوی اور تصدق مرتضیٰ نقوی نے والد کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے والے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ میاں داؤد نے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی ساکھ مجروح کی، پندرہ دن میں معافی نہ مانگنے اور الزامات واپس نہ لینے پر میاں داؤد قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

جسٹس مظاہر نقوی کے اہل خانہ نے ان کے خلاف کیخلاف ریفرنس کو بھی جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا،اہل خانہ نے مؤقف اپنایا کہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنس بدنیتی، گمراہ کن اور جھوٹ پرمبنی ہے،ان کی آڈیو کٹ پیسٹ کے طریقے سے بنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی اور ان کا پوتا 10 نومبر2022 کو گاڑی میں جارہے تھے کہ اس دوران پولیس نے کالے شیشے ہونے کی وجہ سے گاڑی روکی اور جسٹس مظاہر نقوی سے بدتمیزی کی۔ جسٹس مظاہرعلی نقوی کے روکنے کے باوجود پولیس اہلکاروں نے ویڈیو بنائی۔ جسٹس مظاہر نقوی کے کال کرنے پر پولیس افسران اور اس وقت کے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی موقع پر پہنچے تھے،محمد خان نے واقعے سے متعلق پرویزالٰہی کو آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :