Live Updates

uنجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

( اسلام آباد (آن لائن ) دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کا نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے نجم سیٹھی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاگیاتھا جو ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے دفعہ 4 کے تحت اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں کیا گیاتھا۔ نجم سیٹھی نے 28 مارچ 2019 کو ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وزیراعظم پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کی عائلی زندگی کے بارے میں خبریں دی تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات