شہداد پور تعلقہ کی یونین کونسل 63 اور 64 میںبلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 25 مارچ 2023 22:43

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران شہداد پور تعلقہ کی یونین کونسل 63 اور 64 میں تصادم کے باعث الیکشن کمیشن نے ملتوی ہونے والے انتخابات 26 مارچ کو کرانے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ نے انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دو یونین کونسلوں کے سات پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں مردوں کے لیے 14 بوتھ اور خواتین کے لیے 13 بوتھ قائم کیے گئے۔ جس میں 5380 مرد اور 4451 خواتین ووٹ کا حق ادا کریں گی۔ مذکورہ یونین کونسلز میں اصل مقابلہ فنکشنل مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہوگا جب کہ مذکورہ جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت 29 امیدوار میدان میں ہیں، جو حساس قرار دیے گئے، دو پولنگ اسٹیشنز میں مدمقابل ہوں گے، جس پر سی سی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس، رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں