Live Updates

قوم عمران خان کے سا تھ ڈٹ کر کھڑی ہے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پاور شو سے حکمرانو ں کی آ نکھیں کھل جا نی چاہیے کہ عوام کس کے سا تھ ہے

اتوار 26 مارچ 2023 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) تحریک انصا ف کے بانی رکن امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ قوم عمران خان کے سا تھ ڈٹ کر کھڑی ہے،مینار پاکستان پہنچ کر عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اب پی ڈی ایم ٹو لے کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ، پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پاور شو سے حکمرانو ں کی آ نکھیں کھل جا نی چاہیے کہ عوام کس کے سا تھ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے لوگو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دھونس ، دھاندلی کا رواج رائج کرنا شروع کردیا ہے وہ کسی صورت بھی بہتر عمل نہیں ہے یہ جو نظام رائج کیا جارہا ہے اس کوبدلنا ناگزیر ہو چکا ہے حکومت کی مرضی نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرتے ہوئے انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تحریک انصاف اس غیر آئینی عمل کو مسترد کرتے ہوئے سپر یم کور ٹ سے حکومت کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے تحریک انصاف نے کر پٹ نظام کو بدلنے کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور اب تک اسی موقف پر قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ نگران حکومت کی تمام روکا ٹیں عبور کر کے اہل لاہور نے مینار پاکستان پہنچ کرعمران خان سے اپنی محبت کا اظہارکیا اور ثابت کردیا کہ اب لاہور پی ٹی آئی کا قلعہ ہے ان شا ء اللہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی ہر سیٹ بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات