پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی، نمبر الاٹ

الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، 30 اپریل کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، اسد عمر

اتوار 26 مارچ 2023 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے ہوگی اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی ہے، 30 اپریل کو ہی انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔