لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 مارچ 2023 22:02

لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2023ء ) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیس سالہ ڈاکٹر نسیم اعجاز ہاسٹل نمبر انتیس میں مردہ حالت میں پائی گئی ، پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔

پولیس کاکہنا تھا کہ متوفیہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گزشتہ چار سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔ پولیس نے قتل، خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :