Live Updates

عمران خان کے پاس معیشت کو بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، قمر زمان کائرہ

اتوار 26 مارچ 2023 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2023ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران کے پاس معیشت کو بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے عمران خان کی معیشت کو بحال کرنے کے ان کے خالی خولی وعدوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس ایسا کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے اپنی پارٹی کے دوراقتدار میں معیشت کو تباہ کیا اور اس کی بہتری کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ اس کی بجائی عمران خان نے اس وقت کے امریکہ، چین اور آئی ایم ایف جیسے اہم اتحادیوں کو اپنی غیر پختہ سیاست اور غلط خارجہ پالیسی سے ناراض کیا، جن کا مجموعی طور پر معیشت پر منفی اثر پڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لالچ میں پاکستان کو خطرے میں ڈا لنا چاہتے ہیں۔کائرہ نے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ ملک کی خاطر ان سرگرمیوں کو روکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات