شہزادہ ہیری کو افغان طالبان کے قتل کا دعوی کرنے پر احتجاج کا سامنا

ایک تارکینِ وطن جنگ مخالف آندرے مولوڈکن نامی روسی فنکار سینٹ پال کیتھیڈرل کو انسانی خون میں بھگونے کا منصوبہ بنا رہا ہے،عالمی میڈیا

پیر 27 مارچ 2023 17:31

شہزادہ ہیری کو افغان طالبان کے قتل کا دعوی کرنے پر احتجاج کا سامنا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو افغان طالبان کے قتل کا دعوی کرنے پر احتجاج کا سامنا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تارکینِ وطن جنگ مخالف آندرے مولوڈکن نامی روسی فنکار اس ماہ سینٹ پال کیتھیڈرل کو انسانی خون میں بھگونے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ 25 افغان طالبان کو قتل کرنے پر شہزادہ ہیری کے فخریہ انداز کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آندرے مولوڈکن نامی اس فنکار کی جانب سے تیار کردہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مجسمے کو کافی شہرت ملی جس میں اس نے روسی صدر کو یوکرین کے فوجیوں کے خون سے رنگا ہوا دِکھایا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ ہیری کو برطانوی میڈیا کی جانب سے 25 افغان طالبان کے قتل کا دعوی کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کا اپنی سوانح حیات میں افغانستان جنگ کے بارے میں بات کرنے پر برطانیہ میں بادشاہت کے حامی ماہرین اور ٹیبلوئڈ میڈیا کی جانب سے مذاق اڑایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے شہزادہ ہیری کے مداحوں کا کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا کی جانب سے شہزادے پر تنقید صرف اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ وہ شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔