آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے ، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 28 مارچ 2023 21:51

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت  مختلف علاقوں میں مطلع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2023ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کو خیبر پختونخوا ، پنجاب ، کشمیر، اسلام ا ٓباد،پوٹھو ہار ،شمال مغربی بلوچستان اور زریں سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک/جزوی ابر آلود رہے گا۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مری ، بالاکوٹ ،راولاکوٹ اور گوپس میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 6،خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ 4، گلگت بلتستان میں گوپس ایک ، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، سکرنڈ، حیدرآباد، مٹھی اور ٹنڈو جام میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔