ںمحکمہ موسمیات کا کراچی میں کل سے 30 مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

منگل 28 مارچ 2023 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2023ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج(بدھ)29سے 30مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیاہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے

متعلقہ عنوان :