
وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظور کرلیا
سپریم کورٹ کے 3 سینئرترین ججز کی کمیٹی ازخود نوٹس کا فیصلہ کرے گی، ازخود نوٹس کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا حق بھی ہوگا، کل قومی اسمبلی اورپرسوں سینیٹ میں ترمیمی بل کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
ثنااللہ ناگرہ
منگل 28 مارچ 2023
20:25

(جاری ہے)
جمعرات کو ترمیمی بل کو منظوری کیلئے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب خیال رہے سپریم کورٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئے اٹارنی جنرل کو خوش آمدید کہتے ہیں، پہلے اٹارنی جنرل کو سنیں گے۔ انہوں نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اچھی نیت کے ساتھ کیس سن رہی ہے ۔ اس کیس کو لٹکانا نہیں چاہتے۔ سیاسی جماعتوں کو فریق بنانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نکتہ اٹھایا تھا۔سیاسی جماعتوں کے فریق بننے کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے آج کل سیاسی پارہ بہت اوپر ہے۔ سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کر سکتا ہے یا نہیں،اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائے گی،دو ججز کے اختلافی نوٹ کو دیکھا جن کا اپنا نقطہء نظر ہے،دو ججز کے اختلافی نوٹ کا موجودہ کیس سے براہ راست تعلق نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ جمہوریت کے لیے قانون کی حکمرانی لازم ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہو گا تو مسائل بڑھیں گے۔ اٹارنی جنرل نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے پہلے فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس وقت سوال فیصلے کا نہیں الیکشن کمیشن کے اختیار کا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلہ 3/4 ہوا تو حکم کا وجود ہی نہیں جس کی خلاف ورزی ہوئی۔ عدالتی حکم نہیں تھا تو صدرِ مملکت تاریخ بھی نہیں دے سکتے۔ یکم مارچ کے عدالتی حکم کو پہلے طے کر لیا جائے۔ اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔مزید اہم خبریں
-
سُنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی نظرثانی کے آئینی بنچ پر اعتراض اٹھادیا
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.