Live Updates

ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے پرعمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

جمعرات 30 مارچ 2023 18:10

ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہرنہ کرنے پرعمران خان کی نااہلی کی درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پرسابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق کی سربراہی میں لارجربینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

سماعت کے دوران درخواست گزار شہری محمد ساجد کے وکیل حامد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دیے بیان حلفی میں اپنی بچی کا نام ظاہر نہیں کیا، عمران بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے، عمران خان کی نااہلی کے لیے تمام حقائق پٹیشن میں درج ہیں، عمران خان نے پٹیشن میں ذکرکیے حقائق کا جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے نہ انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت یہ پٹیشن قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے۔چیف جسٹس عامرفاروق نےکہا کہ ہم پہلے فیصلہ کریں گےکہ کیس قابل سماعت ہے یا نہیں۔عدالت نے عمران خان کی نااہلی کا کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات