
مفت آٹے کے حصول کے لیے شہری رل گئے، متعدد شکایات موصول
گھنٹوں قطار میں لگنے کے بعد جب باری آتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ آپ اس سکیم کے اہل نہیں ہیں یا آپ کے نام پر آٹا پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے،شہری مفت آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھڑک اٹھے
مقدس فاروق اعوان
جمعرات 30 مارچ 2023
17:15

(جاری ہے)
لیکن انتظامیہ کی عدم توجہ اور مکمل مانٹیرنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔
بظاہر لگتا ہے کہ اسکیم لانچ کرنے سے قبل مکمل پلاننگ نہیں کی گئی۔ روزے کے دوران لوگ طویل قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں 5 سے زائد افراد مفت آٹے کے حصول کے چکر میں جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔ایک خاتون نے اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈیڑھ گھنٹہ قطار میں کھڑی رہی جب باری آئی تو بتایا گیا کہ آپ آٹے لینے کی اہل نہیں کیونکہ آپ پہلے ہی آٹا لے چکے ہیں جبکہ میرے گھر سے کوئی بھی آٹا لینے کے لیے نہیں آیا۔ایک معذورشہری نے بتایا کہ تین ماہ سے بستر سے لگا ہوا ہوں، مفت آٹے کے حصول کے لیے لائن میں لگا لیکن بتایا گیا کہ آپ آٹا سکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہیں، حالانکہ ہماری تو کوئی جائیدادیں بھی نہیں۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کے حصول کے لیے ہمیں اس طرح ذلیل نہ کیا جائے، اگر ریلیف دینا ہی ہے تو آٹے کی تقسیم کے لیے کوئی مناسب طریقہ کار بنایا جائے۔مائیں بہنیں بھی صبح سویرے سے لائنوں میں لگی ہوتی ہیں ، جب باری آتی ہے تو بتایا جاتا ہے کہ آپ اہل ہی نہیں ہیں۔شہریوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این چیف کا یرغمالی کی رہائی کا خیرمقدم اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ
-
گوتیرش نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کا خاکہ پیش کر دیا
-
یو این ادارہ امریکہ سے تارکین وطن کی رضاکارانہ واپسی میں معاون
-
ہمیں اپنے پائلٹس کو زیادہ سے زیادہ خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے
-
میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوا دی
-
حماس نے آخری امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کر دیا
-
مجھے اب تک کوئی اطلاع نہیں کہ پاک بھارت مذاکرات کہاں ہوں گے
-
موسمیاتی تبدیلی سے افریقہ بری طرح متاثر، ڈبلیو ایم او
-
’مودی ایک شکست خوردہ انسان نظر آئے‘
-
وزیراعظم کا آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانےکا اعلان
-
ٹرمپ کا قطر کی جانب سے طیارے کے متنازعے تحفے کا دفاع
-
دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.