وفاقی وزارت داخلہ کا ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری

پولیس کو سرچنگ سے اب نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ نہیں روک سکے گا، خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مارچ 2023 17:36

وفاقی وزارت داخلہ کا ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ 2023ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، پولیس کو سرچنگ سے اب نجی سکیورٹی کمپنی کا گارڈ نہیں روک سکے گا، خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں پولیس کو سرچنگ کیلئے مزید اختیارات دینے سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت اب پولیس کو سرچنگ سے کوئی بھی نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈز نہیں روک سکیں گے، پولیس جہاں چاہے گی قانون کے مطابق سرچنگ کرسکے گی۔

(جاری ہے)

لیکن نئے حکم نامے کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے حکم نامہ اس لئے جاری کیا کہ پولیس کو نجی کمپنیوں میں تفتیش کرنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب پولیس کسی بھی کمپنی یا نجی ادارے یا گھر کی تلاشی کیلئے قانون کے مطابق بلاروک ٹوک اپنا کام سرانجام دے سکے گی۔ جو بھی سکیورٹی گارڈ پولیس کو روکے گا اس کے خلاف پولیس کو فوجداری کارروائی کا اختیار ہوگا۔وزرات داخلہ کی جانب سے بھیجا گیا حکم نامہ صوبائی آئی جیز اور چیف سیکرٹریز کو موصول ہوگیا ہے۔