جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:34

جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹوریویو ریفرنس واپس لینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر اپیل واپس لینا چاہتی ہے، حکومت اس کیس کی پیروی کرنا نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے مقدمہ واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو سابق وزیراعظم کی انتقامی کارروائی ، عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش قرا ردیتے ہوئے کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کی سدر نے منظوری دے دی تھی۔