
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے آبِ زم زم لے جانے کی شرائط بتادیں
عمرہ زائرین کو مملکت سے واپسی پر آبِ زم زم کا 5 لیٹر والا کین ساتھ لے جانے کی اجازت ہے
ساجد علی
جمعرات 27 اپریل 2023
12:56

(جاری ہے)
علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک کے بعد عمرہ کرنے والوں کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط برقرار ہے، عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند زائرین کو نسک ایپ یا توکلنا ایپ سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، بشرطیکہ وہ کورونا سے متاثر نہ ہوں یا انہوں نے کسی کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ نہ کیا ہو، عمرہ زائرین اپنے قیام کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان اور سعودی شہروں کے گرد گھوم سکیں گے۔
ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ جاری کرانے کے لیے نسک ایپ کے ذریعے شوال کے عمرہ پرمٹ کے اجرا کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، لہٰذا جو لوگ شوال میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ پہلی فرصت میں بکنگ کروائیں تو وہ آسانی سے پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہدایت نامے میں عمرہ ادا کرنے والوں کے لیے رہنما اصول بھی بتائے گئے ہیں، جس میں مکہ مکرمہ کی سڑکوں، مسجد الحرام کے صحنوں اور دروازوں کے قریب رہنمائی دینے والے نشانات اورمیڈیا پیغامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے، حفاظت برقرار رکھنے اور عمرہ میں معاون ثابت ہونے والے امور کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین اور عبادت گزاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہجوم کو روکنے کے لیے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام کے اندر چند مقامات پر نماز ادا کرنے سے گریز کریں، عمرہ زائرین اور عبادت گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ راہداریوں، داخلی و خارجی راستوں پر نماز پڑھنے سے گریز کریں، اسی طرح نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور گاڑیوں کے راستے میں بھی نماز ادا نہ کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ، دونوں ممالک سے بات کرونگا، ٹرمپ
-
اماراتی فضائی کمپنی کا ایران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ فلسطینی نژادامریکی شہرکے مغربی کنارے میں قتل کے حوالے سے اجلاس منعقدکرینگے
-
غزہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کو بیرونِ ملک فوری علاج کی ضرورت، عالمی ادارہ صحت
-
امریکا، الاسکا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
-
شام میں فریقین نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا، مارکو روبیو
-
دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے
-
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کو سزائے موت دیدی گئی
-
دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی پر10چھٹیاں دینے کااعلان
-
بحرین کا امریکہ میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان
-
ایئر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار مبینہ طور پر کپتان نکلا
-
نیتن یاہو کی اسرائیلی دروزوں کو شامی سرحد عبور نہ کرنے کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.