پشاور ،شہر و گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ،سڑکیں تالاب بن گئیں

پیر 1 مئی 2023 18:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2023ء) پشاور شہر اور اس کے گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے موسم انتہائی خوش گوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور و نواحی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، دوسری جانب شہر کی اشرف روڈ، خیبر روڈ، صدر اور جی ٹی روڈ سمیت دیگر شاہراہیں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔سڑکوں پر بارش کا پانی اکٹھا ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر اور عوام کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ بارش سے اندرونِ شہر کے مختلف نشیبی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔