ماما عبد السلام بلوچ کی قر بانیاں مدتوں یاد رکھی جائے گی،تنخوائوں اور مراعات میں سو فیصد آضافی کیاجائے ،حاجی عبد لکریم

منگل 2 مئی 2023 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2023ء) پاکستان ور کرز فیڈریشن بلوچستان کی صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری ؂ پیر محمد کاکڑافضل مینگل سعید جان لہڑی منیر احمد سولنگی نصیب اللہ کاکڑ شمس خلجی حنیٖف محمدحسنی ناصر راہی عزیز احمد سارنگزئی نعمت خان حاجی خدائے رحیم شکور لہڑی حاجی عبد المجیدودیگر کے قیادت میں ریلی امداد چوک سے نکالی گئی ۔

ریلی سے صدر حاجی عبد الکریم جنرل سیکر ٹری ؂ پیر محمد کاکڑافضل مینگل سعید جان لہڑی منیر احمد سولنگی نصیب اللہ کاکڑ شمس خلجی حنیف محمدحسنی ناصر راہی شکور لہڑی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکاگوکے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا کہ1886 میں امریکہ کے شہر شکاگومیں محنت کشوں نے اوقات کار کے تعین کے لئے آواز اٹھائی اس وقت کے ظالم حکمرانوں اور سر مائیہ داروں نے ان پر گولیا برسائی ان کے سفید جھنڈوں کو ان کے خون نہلا کرسرخ کردئے جس کی وجہ سے سرخ جھنڈا محنت کشوں کی نشان بن گئی 1886کے محنت کشوں کی جدوجہد اور قربانی سے دنیا بھر کے محنت کشوں کیلئے اوقات کار آٹھ گھنٹے مقرر ہوئی ان کے یاد میں ہر سال دنیا بھرمیں یکم مئی جوش وجزبے سے منا جاتاہے مقررین نے عظیم مزدور رہنماء پاکستان ور کرز فیڈریشن کے مرکزی چیر مین ممتازمرحوم ماما عبد السلام بلوچ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماما کہ وفات سے مزدور تحریک میں جو خلا پیداہوا ہے وہ مدتوں پھر نہیں ہو گا پاکستان ور کرزفیڈریشن بلوچستان کے رہنماء اور ورکرزما ما سلام بلوچ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محنت کشوں کی بے لوث خدمت جاری رکھے گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظرسرکاری ملازمین کے تنخوائوں اور مراعات میں سو فیصد آضافہ کیا جائے اور ورکرز کی کم سے کم اجرت 4000ہزرار مقررکی جائے اور اس پر سختی سے عمل در آمد کی جائے ۔انھوں نے کہاکہ ڈیلی ویجیز اورکنڑکٹ ملازمین کو ریگو لر اور پشنرز کے پنشن میں بھی 100فیصد آضافہ کیا جائے اداروں کی نجکاری اورپرائیوٹائزیشن پالیسی ترک کی جائے جن اداروں کو ماضی میں نجکاری کی گئی ہے اس کو واپس قومی تحویل میں لیا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹریڈ یونین ازم پر عائد پابندی ختم کی جائے اور لوحقین کوٹے پر عمل درآمدکی جائے ۔انھوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز اور ٹکنیکل اداروں میں محنت کشوں کے بچوں کے نشستیں مختص کی جائے ڈومیسٹک ورکرز کی کم سے کم اجرت کا تعین اور سماجی تحفظ فراہم کی جائے ۔انھوں نے کہا کہ مائنز ، صنعتی اور بھٹہ ورکرزکوسوشل سیکورٹی کے اداروں میں رجسٹرڈ کی جائے مارکیٹ کمیٹی ،میونسپل کار پوریشن اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو کم سے اجرت دی جائے بلوچستان یونیور سٹی ،میونسپل اداروں،پی ڈی ایم اے اور واسا ملازمین کو باقاعدگی سے تنخوائیں ادا کی جائے مرک مارکرمارٹین ڈائوفیکٹری کے مستقل ملازمین کو اور ٹائم دیاجائے بلوچستان کے تمام ٹکنیکل اور نان ٹکنیکل ملازمین کو سیول سیکر ٹریٹ کی طرح ٹائم سکیل ،آپ گریڈیشن اوردیگر مراعات دی جائے EOBIکے پنشن میں اضافہ کیاجائے پارلیمنٹ میں محنت کشوں کے لئے نشستیں مختص کی جائے ریلی کی اختتام پر مرحوم رہنماء ماما عبد السلام بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مزدور کو جینے کا حق دو کے نگارے لگاتے ہوئے پر آمن طور پر منتشر ہوگئے ۔