کراچی میں اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

جمعہ 5 مئی 2023 21:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2023ء) شہر قائد میں اتوار 7 مئی کو گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جس کے سبب پارہ 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ 3 روز کے دوران کراچی میں نسبتا گرم اور مرطوب دن ریکارڈ ہوسکتے ہیں۔صبح سے سہ پہر کے درمیان سمندری ہوائیں بند رہ سکتی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :