ضلع خوشاب کے اہم سیاسی رہنمائوںکی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت

آئیندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرینگی ۔پنجاب میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی ،نیئر بخاری کا تقریب سے خطاب

پیر 8 مئی 2023 20:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری سے ملاقات کے بعد پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کر لی ۔صلح خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک سانول اعوان ،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی این اے 93 ،ملک مظہر اعوان ،سابق امیدوار پی پی 82ملک اظہر اعوان ممتاز سیاسی شخصیت جاوید اقبال اعوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

ان رہنمائوں کی شمولیتی تقریب پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔سیکرٹری جنرل پی پی نئیر بخاری نے کہا کہ سیاسی شخصیات کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔آئیندہ انتخابات میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کرینگی ۔پنجاب میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت ہوگی ،وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب سے سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت چیرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہچیرمین بلاول بھٹو زرداری اندرون ملک آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی توانا ور بیرون ملک وطن کے جمہوری تشخص کی موثر اواز ہیں ۔پاکستان پیپلز منشور پروگرام پالیسی کی حامل سیاسی جمہوری جماعت ہے ۔پیپلز پارٹی عوام الناس کو سیاسی ریاستی معاملات میں براہ راست شریک کرنے کا اعزاز رکھتی ہے ۔زوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی آئینی قومی عوامی خدمات یادگار ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ہر دور میں عوامی ترقیاتی فلاحی منصوبہ جات اور روزگار دیا جاتا ہے ۔آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی جماعت پیپلز پارٹی آئین اور پارلیمنٹ کی محافظ جماعت ہے ۔اصف علی زرداری کی مفاہمانہ پالیسی کے معترف ہیں ۔انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری مرکزی راہنما حمید درانی کے علاؤہ سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان پیپلز پارٹی ضلحی صدر خوشاب ڈاکٹر نعیم اعوان ڈیویڑنل صدر خواتین ونگ گوہر جمال ملک باسط راجڑ ارشد ملک اور عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی ۔