چین نے پاکستان سے متعلق بھارتی کوششیں خاک میں ملادیں

اقوام متحدہ میں جیش محمد کے رہنماء کو بلیک لسٹ کرنے کی قرار داد ردکی مخالفت کردی

جمعرات 11 مئی 2023 20:45

اسلام آباد /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2023ء) چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان سے متعلق بھارتی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

بھارت نے شدت پسند تنظیم جیش محمد کے رہنماء عبدالرؤف اظہر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی داعش اور القاعدہ پر پابندی عائد کرنیوالی فہرست میں شامل کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی ،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ نے نئی دہلی کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تجویزکی مخالفت کردی واضح رہے کہ عبدالرؤف اظہر جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔