ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 12 مئی 2023 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کوملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 47 اور چھور میں 46ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔