Live Updates

شہریوں کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،معاون خصوصی رانا مبشر اقبال کا لاہور میں کھلی کچہری سے خطاب

اتوار 14 مئی 2023 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2023ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے اتوار کے روز کھلی کچہری لگائی،جس میں وزیر اعظم کے حلقہ این اے 132 اور این اے134 سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے سائلین کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ہر اتوار کو لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کھلی کچہری لگائی جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) ایک عوامی جماعت ہے اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ اتحادی حکومت کی تمام سیاسی جماعتیں آج 15 مئی کو عمران خان کی رہائی کیخلاف سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گی جس میں وزیر اعظم کے حلقہ این اے 132 اور این اے134 سے شہریوں کی بڑی تعداد اسلام آ باد روانہ ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات