پی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے صد فیض اللہ کمبوہ کا ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

س* 9مئی کوشہر میں توڑپھوڑ اور حساس ادار ے کے دفتر پر حملے سے لاتعلقی اظہار

پیر 22 مئی 2023 19:40

! فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2023ء) تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیصل آباد حلقہ این اے 109 سابق ایم این اے فیض اللہ کمبوہ نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ، 9مئی کوشہر میں ہونے والی توڑپھوڑ اور حساس ادار ے کے دفتر پر حملے سے لاتعلقی اظہار آن لائن کے مطابق فیض اللہ کمبوکا بعد فیصل آباد سے مزید تحریک انصاف کی سابق ممبران قومی اور صو بائی چھوڑنے کیلئے تیار ، تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیصل آباد حلقہ این اے 109 سابق ایم این اے فیض اللہ کمبوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ 9مئی کا سانحہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،سیاسی جدجہدمیں تشدد نہیں ہونا چاہئے اپنے ملک کے اثاثے کونقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، شہرمیں ہونے والی توڑپھوڑ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اپنے شہر کی بھرپور طریقے سے آئینی فورم پر نمائندگی کی ہے اور میں 27سال سے سیاست کررہاہوں آن لائن کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے 9مئی کو حساس ادارے پر ہونے والے حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے فیض اللہ کمبوہ ، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما میاںء فرخ حبیب سمیت 95افراد کو نامزدکیا تھا تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر سابق ایم این ایز فیض اللہ کمبوہ نے توڑپھوڑ اور حملہ س اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں ہونے والی توڑپھوڑ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیایاد رہے کہ فیض اللہ کمبوکا 2018ء میں فیصل آباد کے این اے 109سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخت ہوئے اور 2019ء میں اسد عمر بعد وہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور اقتصادی امورکے چیئرمین منتخب ہوئے تھے فیض اللہ کمبوکا بعد تحریک انصاف کے ایک درجن سے زائد ممبران اسمبلی پارٹی جلدچھوڑنے کا اعلان کریگے