سٹافورڈ اسمتھ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ دبئی ایئرپورٹ سے امریکا روانہ ہوگیا ہوں، سینیٹر مشتاق احمد خان

ہفتہ 27 مئی 2023 13:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ وہ کلائیو سٹافورڈ اسمتھ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ دبئی ایئرپورٹ سے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ کلائیو سٹافورڈ اسمتھ اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ دبئی ایئرپورٹ سے ڈاکٹر عافیہ سے ملنے،ان کے احوال معلوم کرنے اور ان کی رہائی کی کوششوں کو تیز تر کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی جدوجہد مشکل اور طویل ہوسکتی ہے تاہم ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لئے عالمی سطح پر تحریک چلائیں گے۔