
کشمیریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے،ڈاکٹر غلام نبی فائی
اتوار 28 مئی 2023 12:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کو جو استثنی دیا جا رہا ہے وہ کسی نئے تنازعے یا خانہ جنگی کے تناظر میں نہیں ہے جہاں فریقین کی حیثیت اور اقدامات کچھ وقت تک غیر واضح رہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسے علاقے میں کیا جا رہا ہے جسے 76 سال سے متنازعہ مانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی بے عملی اورخاموشی کا نتیجہ سوائے اس کے کچھ نہیں کہ بھارت اپنی پوری طاقت کے ساتھ علاقے پر زبردستی اپنا قبضہ برقرار رکھے۔ ڈاکٹرفائی نے کہاکہ یہ تنازعہ جوہری تصادم کے امکان کے ساتھ بڑے پیمانے پر بین الاقوامی تصادم کے امکان کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس پر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں ہوچکی ہیں اور تیسری کو اس وقت تک خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا جب تک کہ تمام متعلقہ فریقوں کے اطمینان کے لیے کوئی حل تلاش نہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس تنازعہ کشمیر کے حل میںمدد دینے کی صلاحیت اورطاقت موجود ہے۔ آخر کار امریکہ نے دیگر بین الاقوامی تنازعات میں بھی ایسی کوششیں کی ہیں تو کشمیر کس طرح ان سے مختلف ہے؟ ڈاکٹر فائی نے کہاکہ مودی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیرکے ایک مقبول حریت پسند رہنما محمد یاسین ملک کوسزائے موت دلانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے حوالے سے عالمی اقدام سے نہ صرف کشمیر میں خونریزی اورمشکلات کا خاتمہ ہو گا بلکہ علاقائی محاذ آرائی اور کشیدگی بھی ختم ہوگی جس سے بین الاقوامی سلامتی پر بھی براہ راست مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کو مزید تاخیر کئے بغیر پرامن طریقے سے حل کرنا ہرکسی کے مفاد میں ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.